Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکھٹو شیام مندر کے باہر بھگدڑ ، تین خواتین  ہلاک ، کئی...

کھٹو شیام مندر کے باہر بھگدڑ ، تین خواتین  ہلاک ، کئی زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

سیکر (راجستھان)۔ راجستھان کے سیکر ضلع میں کھٹوشیام مندر کے باہر پیر کی اولین ساعتوں میں بھگدڑ میں تین خواتین ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہلاکتوں  پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ہندو کیلنڈر کے مطابق ایک مقدس دن سمجھے جانے والے گیارس کے موقع پر کھٹو شیام مندر کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔مندر کو رات کو بند کر دیا گیا اور عقیدت مند وں  نے قطاریں لگانا شروع کر دیں تاکہ مندر کھلتے ہی وہ درشن کر سکیں۔
سیکر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ نے کہا یہ حادثہ صبح 4.30 بجے اس وقت پیش آیا جب مندر کھلا۔ مندر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں اور جیسے ہی دروازے کھلے، عقیدت مندوں میں آگے جانے کا مقابلہ ہوا۔ اسی دوران قطار میں کھڑی ایک 63 سالہ خاتون نیچے گر گئی۔ اسے دل کی بیماری تھی۔اس کے پیچھے کھڑی دو اور خواتین بھی گر گئیں۔ بھگدڑ میں اس کی موت ہوگئی۔راشٹردیپ نے بتایا کہ حادثہ مندر کے دروازے سے چند میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کوا سکین کیا جا رہا ہے تاکہ واقعہ کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا راجستھان کے سیکر میں کھٹو شیام جی مندر کے احاطے میں بھگدڑ میں جانی نقصان سے دکھی ہوں۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔خواتین کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گہلوت نے ٹویٹ کیا سیکر میں کھٹوشیام جی کے مندر میں بھگدڑ کی وجہ سے تین خواتین عقیدت مندوں کی موت انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔