Thursday, April 25, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکیرانہ سے تبسم حسن پر ایس پی کا اعتماد

کیرانہ سے تبسم حسن پر ایس پی کا اعتماد

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں کافی حساسیت کا مظاہرہ کر رہی سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اتر پردیش کے لئے امیدواروں کی چوتھی فہرست بھی جاری کر دی جس میں اہم نام تبسم حسن کا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ونود کمار عرف پنڈت سنگھ کو گونڈہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ رام ساگر راوت کو بارہ بنکی (ریزرو) سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

مسلم اکثریتی علاقہ کیرانہ پارلیمانی حلقے سے تبسم حسن پر ایک مرتبہ پھر پارٹی نے پھروسہ ظاہرکیا ہے، وہیں سنبھل علاقے سے شفیق الرحمان برق ایس پی کے ٹکٹ سے میدان میں ہوں گے۔ غازی آباد پارلیمانی حلقے سے پارٹی نے سریندر کمار عرف منی شرما کو میدان میں اتارا ہے۔تبسم حسن نے کیرانہ میں ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ٹکٹ  پر بی جے پی کو شکست دی تھی۔ سال 2014 میں کیرانہ میں بی جے پی کے حکم سنگھ نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن حکم سنگھ کے انتقال کے بعد بی جے پی نے ضمنی انتخاب میں ان کی بیٹی مرگانگا سنگھ کو امیدوار بنایا تھا، جو تبسم حسن سے شکست کھا گئی ۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی سے اتحاد کے تحت ایس پی 37 اور بی ایس پی 38 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان اتار ہی ہے۔ راشٹریہ لوک دل کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا گیا ہے جو کہ تین سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔