Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیکیرل کے الزامات کا ٹرمپ نے منفرد انداز میں انکار کردیا

کیرل کے الزامات کا ٹرمپ نے منفرد انداز میں انکار کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلے میگزین کی کالم نگار کی جانب سے جنسی ہراساں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی مزاج کی نہیں اور نہ ہی انہوں نے انہیں ہراساں کیا۔ایلے میگزین کی کالم نگار ای جین کیرل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔کیرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں فٹنگ روم میں زور سے دھکا دیا، جبکہ ان کا سر بھی دیوار سے دے مارا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو کیرل اس لائق ہیں کہ وہ انہیں ہراساں کرنے کا سوچیں اور نہ ہی ایسا کبھی کچھ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیرل جھوٹی کہانی بنا کر ان پر الزام لگا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس خاتون کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، مجھے حیرانی اس بات پر ہوتی ہے کہ لوگ اس قسم کے جھوٹے الزامات لگا دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ماضی میں کئی اور خواتین بھی جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگا چکی ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ یقین کریں میں کبھی اس خاتون کا انتخاب بھی نہیں کرتا۔ دوسری جانب کیرل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ 1995 امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک اسٹور میں چند نامناسب ملبوسات خریدنے کے خواہش مند تھے اور انہوں نے کیرل سے گزارش کی کہ وہ انہیں یہ لباس پہن کر بھی دکھائیں۔کیرل کے مطابق اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی امریکی اداکارہ مارلا میپلز سے ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ٹرمپ نے دروازہ بند کیا اور انہیں دیوار کی جانب دھکا دیا، تاہم انہوں نے ٹرمپ کا پورا مقابلہ کیا۔ ای جین کیرل نے ایک کتاب ہیڈیس مین بھی تحریر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں آئے ان تمام مردوں کا تذکرہ کیا جنہوں نے کسی نہ کسی موقع پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔اس کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ کئی اور مردوں پر کیرل نے الزامات لگائے۔واضح رہے کہ 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ایک درجن سے زائد خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تمام خواتین جھوٹ بول رہی ہیں۔ اس سے قبل سامنے آنے والے تمام معاملات میں ہراساں کیے جانے کے الزامات شامل تھے، تاہم اس نئے معاملہ میں ان پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا۔خیال رہے کہ 2015 میں ایک متنازعہ انٹرویو کے دوران ٹی وی میزبان بیلی بس کے ایک سوال پر ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کو ان کے مخصوص اعضا سے پکڑنے سے متعلق بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ کسی خوبصورت خاتون کو دیکھتے ہیں تو ان کا جی چاہتا ہے کہ اس کو چھوئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میزبان کو بتایا تھا کہ آپ کا جو جی چاہے کریں تاہم مذکورہ میزبان کو این بی سی نے اس متنازعہ انٹرویو کے بعد ملازمت سے برطرفکردیا تھا۔