حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس نے راجیہ سبھا امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی کے سینئر قائد کے کیشو راو اور سابق ایم ایل سی سریش ریڈی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جمعہ کی صبح دونوں امیدوار نامزدگی داخل کریں گے۔ کیشو راو اور سریش ریڈی نے چیف مسنٹر کے سی آر سے راجیہ سبھا کے امیدوار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا کی دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنے پانچ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ہریانہ سے رام چندر جھانگڑا اور دشینت کمارگوتم، ہماچل پردیش سے اندگوسوامی، مدھیہ پردیش سے پروفیسرڈاکٹر سمیری سنگھ سولنکی اورمہاراشٹر سے ڈاکٹر بھگوت کراڑکو امیدوار قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹر قانون سازکونسل کے ضمنی انتخابات میں ایک نشست پر امریش بھائی رسک لال پٹیل کو امیدوار بنایا ہے ۔ بی جے پی نے 26 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لئے جملہ11 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔