Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہکیشو راؤ،پارلیمانی کمیٹی برائے صنعتوں کے چئیرمین مقرر

کیشو راؤ،پارلیمانی کمیٹی برائے صنعتوں کے چئیرمین مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :  ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو پارلیمانی کمیٹی برائے صنعت کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک نو ٹیفکیشن آج لو ک سبھا کے سکریتری جنرل نے جاری کیا۔کمیٹی میں 21لوک سبھا ارکان،اور 10راجیہ سبھا کے ارکان شامل ہیں۔

 کمیٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے ان کی تقرری پر خوشی محسوس کرتے ہوئے،ڈاکٹر کیشو راؤ نے اسمبلی احاطے میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں ان کی تقرری کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر کیشو راؤ کی شال پوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔