Monday, June 9, 2025
Homesliderکیمپس میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے  گا

کیمپس میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے  گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے پیر کو کہا کہ کیمپس میں کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور طلباء کو کسی بھی ایسے واقعہ میں ملوث نہیں ہونا چاہئے جس سے امن اور ہم آہنگی میں خلل پڑے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو یونیورسٹی کے کاویری ہاسٹل میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) سے وابستہ دو گروپوں کے درمیان میس میں رام نومی کے موقع پر مبینہ طور پر نان ویجیٹیرین کھانے  کو موضوع بنا کر تصادم ہوا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ واقعے میں چھ طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔
رجسٹرار نے طالب علموں سے ایک باضابطہ  اپیل میں کہا اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر، ریکٹر اور دیگر حکام نے ہاسٹل کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے ان سے کہا کہ کیمپس میں کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور طلباء امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔جے این یو انتظامیہ کیمپس میں کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف زیرو ٹالرینس کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔طلباء کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے واقعات میں ملوث ہونے سے گریز کریں جس سے کیمپس میں امن اور ہم آہنگی خراب ہوتی ہو۔

 اگر کوئی ایسی حرکت میں ملوث پایا گیا تو یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور اس  کا مستقبل متاثر ہوسکتا ہے ۔ پولیس کے مطابق جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں امن برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز رام نومی کے موقع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمس میں اس وقت تشدد ہوا جب دو گرہوں کے طلبہ میں نان ویج کھانے کا تنازعہ چھیڑ گیا ۔