Tuesday, April 22, 2025
Homesliderکے ایل راہول کو ٹسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنادیا گیا

کے ایل راہول کو ٹسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنادیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

جوہانسبرگ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ قومی سلیکٹرز نے اوپنر کے ایل راہول کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا ہے۔راہول کا اس عہدے پر تقرر اس وقت ہوا جب روہت شرما پریکٹس سیشن میں بائیں پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے۔ روہت شرما کو اس سے قبل اجنکیا رہانے کی جگہ ٹسٹ میں نائب کپتان مقرر کیا تھا۔

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نےکے ایل راہول کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے نائب کپتان نامزد کیا ہے۔ راہول کو روہت شرما کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا ہے، جو بی سی سی آئی  کی طرف سے ایک ریلیز میں کہا گیا ہے2014 میں ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 29 سالہ راہول نے اب تک 40 میچ کھیلے ہیں اور چھ سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 35.16 کی اوسط سے 2321 رنز بنائے ہیں۔ اس اقدام کا مطلب یہ بھی ہے کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم کے نظام میں تمام فارمیٹ کے چند کھلاڑیوں میں سے ایک راہول کو مستقبل میں ایک طویل مدتی کپتان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

راہول نے آئی پی ایل 2020 اور 2021 میں پنجاب کنگز کی کپتانی کی تھی اور اگر لکھنؤ فرنچائز انہیں آئی پی ایل 2022 کی نیلامی سے قبل منتخب کرتی ہے تو وہ اسی طرح کا کردار ادا کرنے کے لئے بہت زیادہ مناسب  کھلاڑی ہوں گے ۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ میں اپنے پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا ہے۔ تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 26 تا 30 دسمبرسنچورین میں ہوگا، اس کے بعد دوسرا میچ 3 تا 7 جنوری جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا اور تیسرا اور آخری ٹسٹ 11 تا 15 جنوری کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔

ہندوستان کا ٹسٹ اسکواڈ: ویراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، مینک اگروال، چیتشور پجارا، اجنکیا رہانے، پریانک پنچال، شریاس ایر، ہنوما وہاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، وریدھیمان ساہاوی (وکٹ کیپر) )، روی چندرن اشون، جینت یادیو، ایشانت شرما، محمد سمیع ، امیش یادو، جسپریت بمراہ، شاردول ٹھاکر اور محمد سراج۔