حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چئیر مین بی ونود کمار نے پیر کو کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ایک وژن رہنما ہیں،جنہوں نے بجلی اور آبپاشی کے شعبوں میں ریاست کو پہلے نمبر پر کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے ڈویژنل پلاننگ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ز سے دیہی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ان سے ریاست میں پروجیکٹوں اور ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موثر ہم آہنگی کرنے کو کہا۔ونود کمار نے انہیں وزیر اعلیٰ کی پیر وی کا مشورہ دیا،جو کسی بھی منسوبے کو مکمل کرتے ہیں اور پوری عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
منڈل اسکیم اور این سی آر ایچ آر دی عہدیداروں کے لئے تین ہفتوں تک جاری تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر ایک ایسے رہنما ہیں،جو کام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
ونود کمار نے کہا کہ مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لئے سرکاری اسکیموں کے مناسب نفاذ کے لئے ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسرزکا کردار اہم ہے۔ہم نے امریکہ میں بجلی کٹوتی کے بارے میں سنا ہے اور ہنم دیکھتے ہیں کہ تلنگانہ مین بجلی کی کٹوتی نہے ہوئی ہے اور اسک سہرا کے سی آر کوجاتا ہے۔