حیدرآباد : کانگریس کے سینئیر لیڈر اور سابق ٹی پی سی سی صدر پونالا لکشمیہ نے ہفتہ کو یہ دعوی ٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ ریاست کے رہنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے اچھا کام کرتے ہیں تو وہ وزیر اعلیٰ کے سامنے جھکیں گے۔
کے سی آر کے بیان کو یاد کرتے ہوئے کہ ”وہ پندرہ اگسٹ سے اپنی اصلی حکمرانی دکھائیں گے“پونالا نے وزیر اعلی ٰسے پوچھاکہ کیا وہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں کہ پچھلے نو مہینوں سے انہوں نے ریاست میں صحیح طریقہ سے حکمرانی نہیں کیا ہے۔؟
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کانگریس حکومت نے آروگیہ شری اسکیم متعارف کروائی ہے،پونالا نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ کیا نیٹ ورک اسپتالوں کے ذریعہ روگیہ شری خدمات کی معطلی اچھی حکمرانی کے زمرے میں آتی ہے۔۔؟
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ”کلیانہ لکشمی،شادی مبارک اسکیم،رعیتو باندھو جیسی فلاحی اسکیمیں زیر التوا ہیں۔اور بے روزگار نو جوانوں کو بے روزگاری کا الاؤنس نہیں مل رہا ہے۔یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست کو دو لاکھ کروڑ روپیوں کے قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔
سابق وزیر نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت کے فیس معاوضہ اسکیم کو کمزور کر دیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گاؤں کے سرپنجوں جیسے عوامی نمائندوں کو پودا نہ لگانے پر معطل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ صرف کرپشن میں ملوث ہوکر کئی اسکیمات متعرف کروا رہے ہیں۔