Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکے سی آر نے گوداوری ندی کافضائی نظارہ اور کالیشورم پروجیکٹ کا...

کے سی آر نے گوداوری ندی کافضائی نظارہ اور کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روز گوداوری ندی کا فضائی نظارہ کیا اور کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ندی کے اوپر ایک ہیلی کاپٹر میں اڑان بھری اور میڈیگڈا سے دھرم پوری تک 140کلو میٹرراستے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

چندر شیکھر راؤ نے اس ندی کا معائنہ کیا جو گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارش کی وجہہ سے بڑی تعداد میں باڑ آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کچھ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ حیدرآباد میں ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے اور میڈیگڈا بیراج پہنچے۔ہلکی سی بارش کے بیچ انہوں نے گوداوری ندی کی پوجا کی اور بیراج میں محفوظ پانی کا معائنہ کیا۔

اس کے بعد کے سی آر گو لیواڑاپمپ ہاؤز روانہ ہو گئے۔مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد وہ دھرمپوری پہونچیں گے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے اپنے مہاراشٹرا اور آندھرا کے ہم منصبوں کے قائدین کے ساتھ جون میں کالیشورم لفٹ آبپاشی اسکیم (کے ایل آئی ایس) کا افتتاح کیا تھا۔