Monday, April 21, 2025
Homesliderکے ٹی آر کورونا سے دوبارہ متاثر ، ریاستی وزیر قرنطینہ میں...

کے ٹی آر کورونا سے دوبارہ متاثر ، ریاستی وزیر قرنطینہ میں چلے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے کابینی وزیر کے ٹی۔ راما راؤ دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، شہری ترقی اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر نے منگل کو ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ان کا کورونا نتیجہ  مثبت آیا  ہے۔سوچا تھا کہ یہ ہمارے پیچھے جاچکا ہے لیکن واضح طور پر ایسا نہیں ہے۔ علامات پیدا ہونے کے بعد کوویڈ کے لیے ٹسٹ کیا گیا اور یہ مثبت ہے۔ کے ٹی آر نے کہا، جیسا کہ وہ   راما راؤ کے نام سے  مشہور ہیں۔کے ٹی آر جو تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے صدر بھی ہیں انہوں  نے کہا کہ وہ گھر میں الگ تھلگ رہیں گے۔

انہوں نے کہا  میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے ملے تھے برائے مہربانی ٹسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے کے ٹی آر  اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں  بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔اس دوران تلنگانہ میں 192 نئے کوویڈ معاملے  رپورٹ ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 320 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں یہ اعداد وشمار دستیاب ہوئے ہیں ۔علاوہ ازیں گریٹر حیدرآباد میں سب سے زیادہ معاملات  کی تعداد 80 ہے اس کے بعد رنگا ریڈی اور میڈچل ملکاجگیری اضلاع میں فی کس 16 ہیں۔

علاوہ ازیں  اس عرصے میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے 345 مریض بھی دیکھے گئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8,28,108 ہوگئی۔ صحت یابی کی شرح 99.28 فیصد تک بہتر ہوئی ہے۔زیر علاج یا قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی تعداد 1,924 درج کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس وقت ہندوستان میں کورونا کا کوئی زیادہ اثر نہیں ہے اور جو لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں وہ چند دنوں میں ہی مکمل صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ ماس اور دیگر تحدیدات میں بھی کوئی شدت نہیں ہے ۔