Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگگاندھی جی کی 150ویں سالگرہ پر ہر پارلیمانی حلقے میں 150 کلومیٹر...

گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ پر ہر پارلیمانی حلقے میں 150 کلومیٹر کی پد یاترا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے ہر پارلیمانی حلقے میں 2 اکتوبر سے لے کر 31اکتوبر تک 150کلومیٹر کی پد یاترائیںبی جے پی منعقد کرے گی جن میں اس کے رکن پارلیمنٹ حصہ لیں اور وہ شجرکاری کرنے کے ساتھ ہی آزادی کی لڑائی میں بابائے قوم کے تعاون کا ذکر کریں گے ۔

بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ باپو کو خراجی عقیدت دینے والے اس پروگرام میں پورے دل سے حصہ لیں اور اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔پارلیمانی امور کے وزیرمملکت پرہلاد جوشی نے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔

ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ہرپارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی منائی جائے گی۔ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر پارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی کو دو اکتوبر سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی31 اکتوبر کے درمیان 150کلومیٹر کی پدیاترا ہوگی۔ہردن پارلیمانی حلقے میں 15سے 20گروپ بنائے جائیں گے اور وہ ہر روز تقریباً 15کلومیٹر تک پدیاترا کریں گے اور ہر بوتھ کا احاطہ کیا جائے گا۔

 جوشی نے کہا کہ پدیاترا میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں،رکن اسمبلی ،کونسلر دیگر افراد بھی حصہ لیں گے اور اور رکن پارلیمنٹ کم ازکم ایک دن ضرور شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس زبردست پروگرام پر عمل درآمدگی کے لئے ایک بڑی کمیٹی بھی بنے گی۔چونکہ ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ بھی آنے والی ہے اس لئے اس پدیاترا کے دوران آزادی کی لڑائی ،مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہد آزادی کے تعاون کا ذکر کیا جائے گا۔

اس دوران ہر بوتھ پر کم از کم پانچ درخت لگائے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں جوشی نے کہاکہ پارلیمنٹ کا حالیہ سیشن بہتر انداز میں چل رہا ہے اور آدھار سمیت کئی اہم بل بغیر کسی رکاوٹ کے پاس ہوگئے ہیں۔اس کے لئے وہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن سمیت سبھی پارٹیوں سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔