Wednesday, April 23, 2025
Homesliderگاندھی ہاسپٹل کے کورونا وارڈ میں 350 اضافی بستروں کا فیصلہ

گاندھی ہاسپٹل کے کورونا وارڈ میں 350 اضافی بستروں کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: آنے والے دنوں میں کورونا معاملات کی تعداد میں مستقل اضافے کی پیش قیاسی  کرتے ہوئے  ریاستی محکمہ صحت نے اپنے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کرکے گاندھی دواخانہ کو 350 اضافی بیڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گاندھی  ہاسپٹل میں لائبریری بلاک کی دو منزلیں اور دو او پی بلاک کی دو منزلیں کورونا علاج معالجے میں تبدیل کردی جائیں گی۔اس اقدام سے موجودہ 1500 بستروں کی گنجائش کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے کہا ہم کوویڈ ۔19 علاج معالجے کی مزید 350 بستر شامل کر رہے ہیں۔ یہ کوویڈ مریضوں کے لئے خصوصی طور پر استعمال ہوں گے ۔ توسیع کی تیاری اس ہفتے شروع ہوئی تھی اور اگلے ہفتے تک یہ کام مکمل ہوجائے گا۔بستراورتمام ضروری سامان پہلے ہی بڑے وارڈوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ، تاہم ہلکے کوڈائڈ علامات کے مریضوں کے لئے کیونکہ ہنوز آکسیجن امدادی سہولیات ابھی باقی ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ آئی سی یو کو مضبوط بنانے کے لئے تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اسی میں 80 بیڈز بھی شامل کردیئے جائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست بھر میں 1365 فعال مریض علاج حاصل کرنے کے ساتھ گاندھی اسپتال میں خصوصی کوویڈ 19 کی سہولت پوری حاصل کررہے ہیں ۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایاتلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو کھولنے میں مزید ایک مہینہ لگے گا کیونکہ بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنا ابھی باقی ہے اس لئے گاندھی دواخانے میں کورونا وارڈز میں توسیع کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں  پی جی ڈاکٹروں میں انفیکشن کے خدشات بہت زیادہ ہیں کیونکہ نئے وارڈوں میں سے ایک کو او پی عمارت میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں وہ مقیم  ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت او پی عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر 140 ہاسٹل کے کمروں میں 275 پی جی ڈاکٹر رہائش پذیر ہیں۔ کوویڈ وارڈ ابتدائی منزل اور پہلی منزل پر آئے گا تاہم  ایک رہائشی ڈاکٹر نے کہا ان حالات میں ہم حکومت کے اقدامات کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ہمارے قیام کو محفوظ بنانے کے انتظامات کریں۔