حیدرآباد: سائبر آباد کمشنریٹ کی جیڈی میٹلا پولیس نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں کام کرنے والے ایک شخص کو جیڈی میٹلا پولیس اسٹیشن اور جیڈی میٹلا ٹریفک پولیس اسٹیشن سے بجلی کا رابطہ منقطع کردیا۔پولیس نے کہا کہ اے رمیش نے ٹریفک سگنل کے بھی فیوزنکال دئے تھے جس کی وجہ سے وہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹرافک سگنلز بند ہو گے تھے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس نے رمیش کی موٹر سائیکل پر سوار ایک نابالغ کو پکڑلیا اور اس کی گاڑی ضبط کرلی تھی ۔
پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور اسے جمعرات کے روز جوڈیشل ریمانڈ پربھیج دیا۔دو روز قبل ٹریفک پولیس قواعد کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے موٹر سائیکل پر ایک لڑکے کو دیکھا اور اسے روک کر دستاویزات کی جانچ کی ۔ معائنہ کے دوران لڑکا جو نابالغ تھا اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات نہیں تھیں۔
اس نے فوری طور پر موٹرسائیکل کے مالک رمیش کو اطلاع دی۔ رمیش موقع پر پہنچا اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک عہدیداروں سے بحث کی۔ جب پولیس نے اس کی گاڑی نہیں چھوڑی اور چالان کیا تو اس نے انہیں دھمکی دی اور وہیں سے چلا گیا۔
بعد میں اس نے دونوں پولیس اسٹیشنوں اورٹریفک جنکشن کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی۔ پولیس نے محکمہ بجلی کے اعلی عہدیداروں کو چوکس کردیا جس کے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔اس مقدمہ کے بعد پولیس نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کو بھی آگاہ کیا جس نے رمیش کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا۔