Monday, April 21, 2025
Homesliderگجرات حکومت نے انتخابات سے قبل 17 آئی پی ایس عہدیداروں کا...

گجرات حکومت نے انتخابات سے قبل 17 آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

گاندھی نگر۔ گجرات حکومت نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے 17 آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا ہے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) راج کمار نے ایک حکم کے ذریعہ آئی پی ایس پیوش پٹیل کو سورت رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے طور پر مقرر کیا ہے۔راجکوٹ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندیپ سنگھ کا تبادلہ اور آئی جی پی – وڈودرا رینج کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ احمد آباد شہر کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) ایم اے چاوڈا کا تبادلہ اور جوناگڑھ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

سورت رینج کے آئی جی پی ڈی ایس پانڈیان راج کمار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ریلویز) مقرر کیا گیا ہے، خورشید احمد کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (پلاننگ اینڈ ماڈرنائزیشن) گاندھی نگر مقرر کیا گیا ہے۔ اجے چودھری کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس سورت (اسپیشل برانچ) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اشوک یادو کو آئی جی پی راجکوٹ رینج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، ان کی جگہ گوتم پرمار آئی جی پی بھاو نگر رینج کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ آر وی اساری کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (انٹیلی جنس-2) اور نیرج کمار بڈگجر کو احمد آباد شہر کے پولیس سیکٹر-2 کا ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت گجرات کے اسمبلی انتخابات ملک میں اہم موضوع بنے ہوئے ہیں کیونکہ جہاں برسراقتدار بی جے پی کو اپنی ساکھ برقرار رکھنی ہے تو دوسری جانب عام آدمی پارٹی (عآپ ) نے پہلی مرتبہ یہاں کے سیاسی میدان میں اترکر مقابلے کو سہ رخی بنادیا ہے ۔اس کے علاوہ گزشتہ انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرنے والی کانگریس  نے اس مرتبہ بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے اور وہ اس کا اثر گجرات انتخابات کے نتائج میں دیکھنے کی خواہاں ہے ۔