Tuesday, June 10, 2025
Homesliderگجرات میں رہائشی اسکول کی طالبات کا باورچی پر ویڈیو بنانے کا...

گجرات میں رہائشی اسکول کی طالبات کا باورچی پر ویڈیو بنانے کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

ولساڈ (گجرات)۔ جنوبی گجرات کے ولساڈ ضلع میں ایکلویہ کنیا ساکشرتا نواسی شالا ایک سرکاری رہائشی اسکول میں لڑکیوں نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کے باورچی نے انہیں اس وقت فلمایا جب وہ نہا رہی تھیں۔الزامات سنگین ہیں اس لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مقامی کرائم برانچ پولیس انسپکٹر، مقامی سب انسپکٹر اور یہاں تک کہ ڈپٹی کلکٹر بھی اس کی تحقیقات  کر رہے ہیں۔ اگر کوئی بھی اس طرح کی حرکت میں ملوث پایا جاتا ہے، تو اس کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی ۔ راجدیپ سنگھ زالا، ولساڈ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے یقین دلایا کہ کسی بھی خاطی کو بخشا نہیں جائے گا ۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  افسر نے فوری  مقامی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا طالبات نے اسکول کے پرنسپل یا پولیس کو اپنی تحریری درخواست میں، ویڈیو ریکارڈنگ یا فوٹو لینے کا ذکر نہیں کیا۔ پٹیل نے کھانے کے ناقص معیار، باورچی لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور قبائلی لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی شکایت کیلیکن اب ویڈیو ریکارڈنگ کی زبانی شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی۔اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ  یہاں چار مرد باورچی ہیں اور صرف ایک باورچی کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے، جو اب پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش کی ہے اور فون اب پولیس کی حراست میں ہے ۔اسکول کی پرنسپل نیتا چودھری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی شکایت کھانے کے ناقص معیار کے بارے میں تھی اور انہوں نے ایک خاتون باورچی کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب لڑکیوں نے اس طرح کا سنگین الزام لگایا ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی چندی گڑھ یونی ورسٹی میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہاسٹل کی ایک طالبہ نے اپنی ساتھیوں کی نہانے کے دوران فلم بندی کرنے کے علاوہ اسے اپنے ایک مرد دوست کو روانہ کیا تھا جس نے ان ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر جاری کردیا ۔یہ واقعہ اس وقت ہندوستان بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔