Thursday, April 25, 2024
Homesliderگجرات میں گڈز ٹرین پٹری سے اتر گئی، 27 مسافر ٹرینوں کا...

گجرات میں گڈز ٹرین پٹری سے اتر گئی، 27 مسافر ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وڈودرا ۔ گجرات کے داہود ضلع میں منگل مہودی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کو ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے ریل ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا۔ ریلوے افسر نے کہا  کہ راجدھانی اور اگست کرانتی سمیت تقریباً 27 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا جا رہا ہے۔منگل مہودی – لمکھیڑا اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کے 16 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ پٹری سے اترنے سے ممبئی سے دہلی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں خلل پڑا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق وڈودرا سے مال ٹرین شمال کی طرف جارہی تھی کہ پٹری سے اتر گئی اور کچھ بوگیوں کے پہیے ٹوٹ گئے اور ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ کوچز ایک دوسرے پر ڈھیر ہونے سے اوور ہیڈ برقی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا۔ویسٹرن ریلوے نے سوشل میڈیا اور اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے مسافروں کو مطلع کیا کہ تقریباً 27 مسافر ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ دہلی سے آنے والی ٹرینوں کو رتلام- چتور گڑھ- اجمیر پالن پور- احمد آباد- وڈودرا روٹ پر موڑ دیا گیا۔ ممبئی سے دہلی جانے والی ٹرینوں کو چھایاپوری-احمد آباد-پالن پور-اجمیر-جے پور اور آگے کی طرف موڑ دیا گیا۔

رتلام ڈویژنل آپریشنل منیجر اجے ٹھاکر نے آئی اے این ایس کو بتایا حادثہ تقریباً 12.30 بجے پیش آیا، 16 ڈبے پٹری سے اترگئے ہیں اور ٹیموں نے لائنوں کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ شام تک کم از کم ایک لائن (ٹریک) بحال ہو جائے گی اور آزمائش کے بعد ٹرافک  بحال ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹریک استعمال کرنے کے قابل بنانےلئے  ہنگامی کوشش کررہے  ہیں ۔