Wednesday, April 23, 2025
Homesliderگدوال وجے لکشمی نے مئیر کے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا

گدوال وجے لکشمی نے مئیر کے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد کی نئی میئر  گدوال وجئے لکشمی نے آج صبح یہاں حیدرآباد کے میئر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔ وہ جلد ہی تلنگانہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گن پارک کا دورہ کریں گی۔ اس موقع پر وزیر ٹی سرینواس یادو ، خیرت آباد کے ایم ایل اے ڈی ناگیندر ، راجیہ سبھا کے رکن  پارلیمنٹ کے کیشوا راؤ اور دیگر رہنما موجود تھے۔

یادر ہے کہ گزشتہ ہفتہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر پرگتی بھون میں نومنتخب مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی ، ڈپٹی مئیر سری لتا ریڈی کے علاوہ ٹی آرایس پارٹی کے نومنتخب کارپوریٹرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے  علاوہ پارٹی کی ساکھ مزید بہتر بنانے پر زور دیا تھا  ۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی کارپوریٹر آر جی وجے لکشمی، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی مئیر منتخب ہو ئیں ہیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار رادھا ریڈی کو شکست دی ۔ خیال رہے کہ مئیر کا عہدہ خاتون کے لیے محفوظ ہے۔

وجے لکشمی، ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشور راؤ کی بیٹی ہیں جو بنجارا ہلز ڈیویثرن کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تارناکہ ڈیویثرن کی نمائندگی کرنے والی ٹی آر ایس کارپوریٹر سری لتا ڈپٹی مئیر منتخب ہوئی  جنہوں نے بی جے پی کے شنکر یادو کو شکست دی۔

نئے کارپوریٹرس کو پریزائیڈنگ آفیسر و کلکٹر حیدرآباد شویتا موہنتی نے جی ایچ ایم سی کے کونسل ہال میں حلف دلایا تھا  ۔ ٹی آرایس کی اپیل پر حلف برداری انفرادی طورپر کے بجائے گروپ میں کروائی گئی تھی ۔نومنتخب کارپوریٹرس نے  اردو،تلگواورہندی میں حلف لیا تھا۔جی ایچ ایم سی میں 56کارپوریٹرس اور 32بہ اعتبارعہدہ ارکان رکھنے والی ٹی آرایس نے آسانی کے ساتھ مئیر کے عہدہ پر قبضہ کیا۔