Wednesday, April 23, 2025
Homesliderگروسری اسٹور کا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ ہیک ، فحش اشتہارات شائع

گروسری اسٹور کا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ ہیک ، فحش اشتہارات شائع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی میں ایک گروسری کی دکان کے ایک ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ کو مبینہ طور پر ہیک کیا گیا تھا، جس سے اس پر فحش اشتہارات دکھائے گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد دکان کے منیجر نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔چند گھنٹے قبل دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے ٹویٹر پر دکان کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا، شرمناک! دہلی کے اسپاس میں سیکس ریکیٹ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اسپاس اندھا دھند یہ کاروبار چلا رہے ہیں۔دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی پولیس کے سپا سنٹروں کو کوئی خوف نہیں ہے۔ نہ صرف اس سپا کو فوری طور پر بند کیا جائے بلکہ مقامی حکام کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
یہ اشتہار پسم وہار میں واقع ایک دکان کا تھا  جو دراصل ہیک ہونے کے بعد اس ویب سائٹ کا عالم تھا ۔اس کے بعد دکان کے مالک نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کا ایل ای ڈی بورڈ ہیک ہو گیا ہے اور تبھی اس پر سپا سے متعلق اشتہار چلنے لگا ہیں ۔اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی) سمیر شرما نے ٹویٹ کیاجس دکان کا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے وہ سپا نہیں ہے۔یہ ایک گروسری کی دکان ہے اور وہاں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ پسم وہار میں تعزیرات ہند کی دفعہ 292(2)(اے) (فحش مواد بیچنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ کسی ویب سائٹ پر فحش مواد شائع کیا گیا ہو بلکہ ماضی میں کئی ایک مثالیں موجود ہیں جس میں سرکاری اور خانگی دونوں طرح کے ویب سائٹس کو ہیک کرتے ہوئے اس پر فحش مواد اور ویڈیوز شائع کئے گئے ہوں ۔