Monday, June 9, 2025
Homesliderگرین انڈیا چیلنج،گوپی چند نے پودا لگایا

گرین انڈیا چیلنج،گوپی چند نے پودا لگایا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گرین انڈیا چیلنج کے حصہ کے طور پر بیڈ منٹن کوچ پی گوپی چند نے پودا لگایا۔اچم پیٹ ایم ایل اے و سرکاری وہپ جی بالاراج کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے گچی باولی میں واقع اپنی بیڈ منٹن اکیڈیمی میں پودا لگایا۔گوپی چند نے اس موقع پر کہ اکہ ریاست میں ہریتا ہارم اور گرین انڈیا چیلنج  سے ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ ہورہا ہے۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے اس چیلنج کا آغا زکیاگیا ہے۔انہوں نے اس پروگرام کی کافی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے عوام میں بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے۔