Thursday, April 24, 2025
Homeاسپورٹسگولکنڈہ ماسٹرز گولف چمپئن شپ کا حیدرآباد میں آغاز

گولکنڈہ ماسٹرز گولف چمپئن شپ کا حیدرآباد میں آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدرآباد گولف اسوسی ایشن (ایچ جی اے) اور پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) ، جو ہندوستان میں پیشہ ورگولف کی باضابطہ منظوری دینے والی تنظیم ہے ، اس نے آج ووٹی اور ہلدی پریزیشن گولکنڈہ ماسٹرزگولف چمپین شپ 2020 کا اعلان کیا ہے جو حیدرآباد گولف کلب (ایج جی سی) میں 5 تا 8 فروری تک منعقد ہوگی اور اس میں 40 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں 126 گولفرز (123 پیشہ ور افراد اور تین امیچرس) شرکت کریں گے ۔

 ٹورنمنٹ میں سرفہرست ہندوستانی پیشہ ورگولفر میں ایشین ٹور ریگولر راشد خان (2019 پی جی ٹی آئی آرڈر آف میرٹ چمپیئن) ، خالین جوشی ، امان راج اور ویرج مدپا کے ساتھ ساتھ دیگر معروف کھلاڑیوں جیسے سابق چمپئن ادیان مانے (2018 فاتح) اورہریندرگپتا شامل ہیں جنہوں نے 2015 میں خطاب جیتا تھا ۔بیرونی چیلینج کی قیادت سری لنکا کی تینوں مٹھن پریرا ، این تھنگاراجا اور کے پربگرن کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے محمد حسین اور محمد سیوم کریں گے۔

مقامی چیلینج کی قیادت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ذریعہ کی جائے گی جن میں حیدر حسین ، محمد اظہر ، وینکٹ گوتم اور روپندر سنگھ گیل کے ساتھ ساتھ ہاردک ایس چاڈا ، راہول اجے اور شان ریڈی جیسے نام بھی شامل ہیں۔ ہاکی کے سابق کپتان دلیپ ٹرکی گولکنڈہ ماسٹرز 2020 میں بطور پروفیشنل کھلاڑی پہلا ایونٹ کھیلیں گے ۔