Thursday, April 25, 2024
Homesliderگول کیپر کا شاندار مظاہرہ ،ارجنٹینا کا برازیل سے کوپا کپ فائنل...

گول کیپر کا شاندار مظاہرہ ،ارجنٹینا کا برازیل سے کوپا کپ فائنل میں مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریوڈی جنیرو: ارجنٹینا کے لئے غیرمعروف کھلاڑی نے کپتان اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو مقابلے میں بے رنگ کرتے ہوئے خود کو ہیرو ثابت کردیا، جیسا کہ گول کیپر ایمی لیانو مارٹینز کوپا امریکہ کے سیمی فائنل مقابلے میں کولمبیا کے خلاف پینالٹی میں تین گول کو بچاتے ہوئے ارجنٹینا کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ایمی لیانو مارٹینز نے سنسنی خیز لمحات میں ٹیم کے لئے تین اہم گول حملوں کو ناکام بناتے ہوئے میسی کی مقبولیت کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے خود کو ہیرو کا درجہ دلادیا۔

ارجنٹیناکے  28 سالہ گول کیپر مارٹینز نے مستقل کیپر فرینکو ارمانی کی موجودگی میں کبھی ارجنٹینا کی نمائندگی نہیں کی لیکن مستقل کیپر کے 12 جون کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دوسری مرتبہ بھی جب ان کا نتیجہ مثبت آیا لیکن ڈاکٹروں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود کووڈ پروٹوکول کی وجہ سے وہ ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائے جس کے بعد مارٹینز کو موقع ملا۔ مارٹینز نے کولمبیا کے خلاف صرف پینالٹیز کے وقت ہی نہیں بلکہ مکمل مقابلے کے دوران بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ شاندار کارکردگی کے باعث مارٹینیز اس وقت ارجنٹیا کے نئے ہیرو بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تعریف ہورہی ہے۔

  عالمی شہرت یافتہ لیونل میسی اور برازیل کے نیمر کی ٹیم کے درمیان ہفتے کو تاریخی میدان ماراکانہ اسٹیڈیم میں کوپا امریکہ کپ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ریوڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے اس فائنل کا انتظار دنیائے فٹبال کو ہے کیونکہ بارسلونا کیلئے میسی اور نیمر نے ایک ساتھ کھیلا تھا لیکن اب وہ امریکہ کے خطہ کی حکمرانی کے لئے ایک دوسرے کے مدمقابل اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کولمبیا کو پنالٹیز میں 3-2 سے شکست دی اور اس مقابلے میں ارجنٹینا کے گول کیپر ایمی لیانو مارٹینز ہیرو ثابت ہوئے جیسا کہ انھوں نے حریف ٹیم کے تین گول حملوں کو ناکام بنایا۔ براسیلیا کے مانے گارنچا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ہی ٹیموں نے مقررہ وقت پر 1-1 گول سے مساوی موقف حاصل کیا تھا۔ ارجنٹینا کی کامیابی میں گول کیپر نے اہم رول ادا کیا جس کا اعتراف ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے بھی مقابلے کے بعد میڈیا سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ میسی نے کہا کہ ایمی نے غیرمعمولی مظاہرہ کیا اور ہمیں ان پر پورا بھروسہ تھا جسے انھوں نے پورا بھی کر دکھایا۔

 یہ تمام مقابلوں میں شرکت کا نتیجہ ہے اور ہم فائنل بھی اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ارجنٹینا نے 1993 ء میں آخری مرتبہ کوپا امریکہ کپ جیتا تھا، اس کے بعد سے وہ کوئی بڑا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔ اُس موقع پر ٹیم نے کولمبیا کو پینالٹیز پر 6-5 سے شکست دی تھی