Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںگو ٹھہ سکھیندر ریڈی ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لئے ٹی...

گو ٹھہ سکھیندر ریڈی ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لئے ٹی آر ایس کے امیدوار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ٹی آر ایس قیادت نے آج گو ٹھہ سکھیندر ریڈی کو ایم ایل سی ضمنی انتخابات کے لئے ایم ایل اے کوٹہ کے تحت پارٹی امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ٹی آر ایس سپریمو اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

قانون ساز کونسل کی جانب سے کے یادو ریڈی کو نا اہل قرار دینے کے بعدیہ نشست خالی ہو گئی تھی۔کے سی آر نے ایم ایل سی  ایس سبھاش ریڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹی آر ایس کی جانب سے ایم ایل سی امیدوار سکھیندر ریڈی کے ساتھ تعاون کریں۔

گوٹھہ سکھیندر ریڈی فی الحال،ریاستی کسان رابطہ کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔الیکشن کمیشن نے ایم ایل سی انتخابات کے لئے تلنگانہ ریاست میں ایک ایم ایل سی عہدہ اور اے پی ایم ایل سی کے لئے تین ایم ایل سی عہدوں کے لئے پروگرام کا اعلان کیا۔نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سات اگسٹ ہے۔