Wednesday, April 23, 2025
Homesliderگٹکا اور تمباکو کی غیر قانونی فروخت ،کرانہ اسٹور پر چھاپہ ،تین ملزمین...

گٹکا اور تمباکو کی غیر قانونی فروخت ،کرانہ اسٹور پر چھاپہ ،تین ملزمین کو گرفتار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بوئن پلی پولیس  اسٹیشن کے انسپکٹر آف پولیس نے اپنے عملے اور نارتھ زون کے ساتھ،ٹاسک فورس ٹیم نے تین ملزمین کو گرفتار کیا جن کے پاس گٹکا تھا تاکہ بوئن پلی کے قریب مہادیو کرانہ اینڈ جنرل اسٹور پر ضرورت مند گاہکوں تک پہنچایا جا سکے۔ چیک پوسٹ، سائی نگر کالونی، اولڈ بوئن پلی سکندرآباد پر کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 17,579 روپے مالیت کا گٹکا اور تمباکو ضبط کیا۔ ملزمان کی تفصیلات میں پولیس نے کہا چھوگارام ولد جیسا رام کی پیدائش اور پرورش جیتران (گاؤں)، پالی (ضلع) ریاست راجستھان میں ہوئی ہے اور دو سال قبل حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد وہ بوئن پلی، سکندرآباد کی حدود میں رہائش پذیر ہے۔ دو مہینوں سے وہ چیک پوسٹ، سائی نگر کالونی، بوئن پلی کے قریب کیرانہ جنرل اسٹور مہادیو کرانہ اینڈ جنرل اسٹور کے نام سے چلا رہا ہے۔ ناکافی آمدنی کی وجہ سے ناقص تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ کی سپلائی کرنے والوں سے کم قیمت پر غیر قانونی خریداری شروع کر دی اور غیر قانونی طریقے سے آسان رقم حاصل کرنے کے لیے اسے مہنگے داموں فروخت کررہا ہے ۔

 ملزم چھوگارام گٹکا اور تمباکو سپلائی کرنے والوں، ایجنٹوں کے رابطے میں آیا  جس میں  روی جندال ولد سیتارام جندال مقام دیویا نگر کالونی، نزد نالہ مال کالج، ناراپلی، گھٹکیسر (منڈل)، جو دراصل  چیراوا گاؤں، جھنجھنو ضلع، راجستھان ریاست کا رہنا والا ہے اس کے علاوہ  منیش کمار اگروال پام کوو اپارٹمنٹ، آدتیہ ہسپتال کے ساتھ، شانتی نگر، اپل، میڈچل ضلع کا مقیم ہے تاہم اس کا تعلق  ہیڈم پورہ گاؤں، بھوانی ضلع، راجستھان ریاست سے ہے  اور ان سے مضر صحت گٹکا، تمباکو خرید کر اپنے کیرانہ اسٹورز میں محفوظ کر لیا اور غیر قانونی طریقے سے آسان رقم حاصل کرنے کے لیے معروف اور ضرورت مند گاہکوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ایجنٹس نے بڑی مقدار میں گٹکا، تمباکو لایا اور اس مواد کو مہادیو کرانہ اینڈ جنرل اسٹور میں ذخیرہ کیا، تاکہ صارفین کو خفیہ طور پر پہنچایا جا سکے۔ دریں اثناء خفیہ اطلاع پر بوئن پلی پولیس نے مہادیو کرانہ اینڈ جنرل اسٹور پر اچانک چھاپہ مارا  اور ملزمین کو مواد سمیت گرفتار کیا۔