ریاض ۔ سعودی عرب کے قصیم علاقے میں گھر پر بیرونی حجام سے بال کٹوانے والے سعودی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ،جس کے بعد ایک نیا تنازعہ شروع ہوا ہے۔پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سعودی شہری اور ہندوستانی حجام کو گرفتار کرلیا-تفصیلات کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہری کی جانب سے حجام کو گھر بلا کر بال بنوانے والا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا –
وڈیو میں ایک شہری اپنے گھر پر ایک ہندوستانی حجام سے بال بنوا رہا تھا جس کی دکان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت بند کردی گئی تھی-پولیس نے وڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا- ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے-
پولیس ترجمان نے نے کہا کہ قصیم کے شہری اورہندوستانی حجام دونوں نے احتیاطی تدبیر کی کھلی خلاف ورزی کی تھی۔مقامی شہری نے ایک طرح سے اس خلاف ورزی پر فخر کا اظہار وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کرکے کیا تھا۔
گھر پر حجامت بنانے والا سعودی شہری اور ہندوستانی گرفتار
- Advertisement -
- Advertisement -