- Advertisement -
- Advertisement -
مانچسٹر: ٹخنے کی تکلیف سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر شینن گیبریل 8 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی ٹسٹ اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ گیبریل اس دورے میں محفوظ کھلاڑیوں کے گروپ کا حصہ تھے اور ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں ونڈیز ٹیموں کے مابین دو پریکٹس میچوں میں گیبریل نے اپنی فٹنس کا ٹسٹ دیا۔ ونڈیز ٹیم نے گزشتہ روز مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن کا سفر کیا۔ جہاں انگلینڈ کے خلاف ایجس بال میں پہلا ٹسٹ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا۔