Monday, April 21, 2025
Homesliderگیل کی آئی پی ایل سے دستبرداری  پر سوالیہ نشان

گیل کی آئی پی ایل سے دستبرداری  پر سوالیہ نشان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ پنجاب کنگز کے جارحانہ اوپنر کرس گیل امارات  جاری آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے درمیان ہی  بایو ببل میں تھکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹورنمنٹ  سے دستبردار  ہو گئے ہیں۔ جس کے بعدکئی ایک سوالات پیدا ہوگئے ہیں ، کیونکہ چند دن قبل جب وہ 21 ستمبر کو اپنی سالگرہ منارہے تھے اس موقع پر انہیں مقابلے کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا  تھا جس پر ہندوستان کے سابق  کپتان سنیل گواسکر نے کئی شبہات ظاہر کئے تھے  اورا ب اسطرح گیل کا ٹورنمنٹ کے درمیان دستبردار ہوجانا ناقابل فہم تصور کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں پنجاب کنگز نے ایک بیان میں کہا بایوببل میں تھکاوٹ کی وجہ سے کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں۔ سی پی ایل (کیریبین پریمیئر لیگ) بایو ببل اور پھر آئی پی ایل بایو ببل کا حصہ بننے کے بعدانہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے سے پہلے دبئی میں خود کو ذہنی طور پر تروتازہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ گیل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ذہنی طور پر تروتازہ رکھنے کی بات کہی ہے ۔

پنجاب کنگز کے ذریعہ جاری ایک ریلیز میں گیل نے کہا گزشتہ چند مہینوں میں میں کرکٹ ویسٹ انڈیز بایو ببل ، سی پی ایل بایو ببل اور پھر آئی پی ایل بایو ببل کا حصہ رہا ہوں لیکن اب میں اپنے آپ کو ذہنی طورپرتازہ رکھنا چاہتا ہوں ۔ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی مددکرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں اور دبئی میں وقفہ لینا چاہتا ہوں ۔ پنجاب کنگز کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے وقت دیا۔ میری نیک خواہشات اور تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

 پنجاب کنگز کے کرکٹ آپریشنز ڈائریکٹرانل کمبلے نے کہا میں نے کرس کے خلاف کھیلا اور پنجاب کنگز میں انہیں کوچنگ دی ہے اور میں انہیں کئی سال سے جانتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ایک مکمل پیشہ ور کھلاڑی رہے ہیں ۔ ہم بحیثیت ٹیم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ گیل اپنے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھیوں میں شامل ہونے سے پہلے دبئی میں رہیں گے ۔ واضح رہے کہ گیل نے آئی پی ایل کے یو اے ای مرحلے میں محض دو میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 15 رن بنائے ہیں۔