Saturday, April 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںہائی ٹیک سٹی تک میٹروریل خدمات کاچند دنوں میں آغاز

ہائی ٹیک سٹی تک میٹروریل خدمات کاچند دنوں میں آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد -16مارچ ۔حیدر آباد میں میٹروریل مسافرین کو جس راستے پر اس ریل خدمات کا بہت دنوں سے انتظار تھا اب وہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ امیر پیٹ  تا ہائی ٹیک سٹی کے راستے پر میٹرو ریل خدمات کا عنقریب آغاز ہونے والا ہے لیکن اس کی افتتاحی تقریب ایک عام نوعیت کی تقریب ہوگی کیونکہ انتخابات کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق نافذ کردیا ہے۔

میٹرو ریل سیفٹی کے کمشنر نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک سٹی تا امیر پیٹ کے راستے پر میٹرو ریل خدمات کا آغاز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس 10 کلومیٹر کے راستے پر آئندہ چند دنوں میں میٹرو ریل خدمات کا آغاز ہو جائے گا ۔امید کی جارہی ہے کہ ہائی ٹیک سٹی سے آگے ہوٹل ٹرائیڈنٹ تک بھی میٹرو ریل خدمات کو عنقریب شروع کیا جائے گا ۔

ایک عام نوعیت کی تقریب کے بعد اس راستے پر خدمات کو شروع کرنے کے علاوہ اسے ٹوئن سنگل لائن نظام کی طرز پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ریلوے خدمات دو مختلف اور الگ  لائنز کے ذریعے شروع کی جائیں گی جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ٹرین سنگل لائن پر آنے جانے کے قابل رہیگی-