حیدرآباد: تلنگانہ کی ریاستی کابینہ نے ہائی ٹیک سٹی سے شمس آباد کو جانے والے میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ سے متعلق کام کو شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کا انکشاف ٹی آر ایس کے کار گذار صدر و سرسلہ سے رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت شہری علاقوں کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔اس طرح کا ایک اقدام میٹرو ریل کی سہولیات کی فراہمی بھی ہے۔تاکہ ٹریفک کے مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ہائی ٹیک سٹی سے شمس آباد تک 30کلو میٹر کے فاصلہ پر ریلوے ٹریک آؤٹر رنگ روڈ سے گذرے گالہذا نجی املاک کے حصول میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میٹروریل پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے دوران فلک نما تا سکندرآباد ٹریک کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کو ئیکام نہیں ہوا ہے۔عوامی نمائندوں نے 2018کے انتخابات کے دوران اعلان کیا تھا کہ جلد ہی پرانے شہر میں میٹرو ریل پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پہل نہیں کی گئی ہے۔