Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہاکی ٹیم کے کپتان من پریت شٹلر سندھو کے ساتھ پرچم بردار...

ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت شٹلر سندھو کے ساتھ پرچم بردار نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

برمنگھم ۔ ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے ) نے مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ کو بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کے ساتھ برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے ٹیم انڈیا کا شریک پرچم بردار منتخب کیا ہے۔ سنگھ کا نام لینے کا فیصلہ جنہوں  نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں میں برونز میڈل دلایا تھا، مذکورہ موقع کے لیے دوسرے پرچم بردار کے طور پر برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے آئی او اے کو مطلع کرنے کے بعد آیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے لیے ہر ملک کی طرف سے دو پرچم بردارایک مرد اور ایک خاتون کا نام ہونا ضروری ہے جس کے بعد مذکورہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

آئی او اے کے قائم مقام صدر انیل کھنہ، آئی او اے کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا، آئی او اے کے خزانچی آنندیشور پانڈے اور ٹیم انڈیا کے شیف ڈی مشن راجیش بھنڈاری پر مشتمل چار رکنی کمیٹی، جس نے سندھو کو پہلے پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا تھا، من پریت کو منتخب کرنے  کے مجاز بھی تھا۔  عام طور پرہر قومی دستے سے تقاریب کے لیے پرچم بردار کا نام لینے کو کہا جاتا ہے۔مرد پرچم بردار کو منتخب  کرنے کا عمل وہی تھا جیسا کہ خاتون پرچم بردار کا نام دینا تھا۔ چار رکنی کمیٹی نے ابتدائی طور پر سنگھ کو باکسر امیت پنگھل اور پیڈلر اچانتا شرتھ کمل کے ساتھ شارٹ لسٹ کیا تھا اس سے پہلے کھنہ اور مہتا نے اس اعزاز کے لیے من پریت کا انتخاب کیا۔

آئی او اے کے قائم مقام صدر انیل کھنہ نے کہا، من پریت سنگھ نے 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل کے ساتھ ہندوستانی ہاکی کی 41 سالہ اولمپک میڈل کے قحط کو ختم کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ انہیں اور سندھو کو دو پرچم برداروں کے طور پر نامزد کریں جو برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران پریڈ آف نیشنز میں ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔