Monday, May 12, 2025
Homeٹرینڈنگہتھیار جمع کرنے میں ناکامی پر پولیس  کانسٹیبل ہی گرفتار

ہتھیار جمع کرنے میں ناکامی پر پولیس  کانسٹیبل ہی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ عام انتخابات کے پیش نظر پولیس عہدیداروں نے لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے والے تمام افراد کو مطلع کیا تھا کہ وہ 20 مارچ تک اپنے ہتھیار جمع کروادیں لیکن اس اعلامیہ  کی خلاف ورزی پرمحکمہ پولیس کو خود اپنے ہی سپاہی کو گرفتار کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے بموجب گرفتار شدہ کانسٹیبل کی شناخت سرینواس کے طور پر کی گئی ہے جسے پہلے ہی ملازمت میں تساہل اور دیگر کوتاہیوں کی وجہ سے نیشنل پولیس اکیڈمی ( این  پی  اے ) نے معطل کررکھا ہے ۔ سرینو اس نے اپنے ہتھیار کے لیے لائسنس حاصل کر رکھا ہے تاہم لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ہتھیار  جمع کرنے کی جو ہدایت دی گئی تھی وہ اس کے خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا ۔

پولیس نے خود کو ملنے والی خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف سرینواس کو گرفتار کیا ہے بلکہ اعلان کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر اب اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔