Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںہریانہ کی خاتون نے اپنے تین چاچاؤں پر بچپن میں زیادتی کرنے...

ہریانہ کی خاتون نے اپنے تین چاچاؤں پر بچپن میں زیادتی کرنے کا لگایا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ: ہریانہ کے ضلع ہسار میں ایک گاؤ ں کی خاتون نے اپنے تین چاچاؤں پرالزام لگایا ہے کہ وہ بچپن میں ہی اس کے والدین کی رضامندی میں ان تینوں کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔اس نے پولیس کو بتایا کہ اب اس شکایت درج کر وانے کی جراء ت کی ہے،کیونکہ اسے پتہ چلا کہ اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ بھی یہی جرم ہو رہا ہے۔

اس کی شکایت پر عمل کرتے ہوئے،اگروہہ پولیس نے 19دسمبر کو اس کے والدین اور ملزم چاچا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 8کے تحت مقدمہ درج کیا۔متاثرہ نے بتایا کہ وہ 14-15 سال کی تھی کہ اس سے کئی بار جنسی زیادتی کی گئی۔اس کی شادی 2017 میں ہوئی۔

تفتیشی افسر کملا دیوی نے بتایا کہ،اس نے شکایت کنندہ اور اس کی بہن دونوں کا طبی معائنہ کر وایا۔انہوں نے کہا ”ہم نے ملزم اور شکایت کنندہ کو پوچھ تاچھ کے لئے بلایا ہے“۔ہر یانہ کی اس خاتون کا کہنا ہے کہ چاچا نے بچپن سے ہی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔