Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہہریش راؤ آتشبازی حادثہ میں بچ گئے

ہریش راؤ آتشبازی حادثہ میں بچ گئے

حیدرآباد۔ تلنگانہ کی کارگذار حکومت میں وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ آج آتشبازی حادثہ میں اس وقت بچ گئے جب وہ سنگاریڈی ضلع میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر نکالی گئی ایک بائیک ریالی میں حصہ لے رہے تھے۔وزیر کے استقبال کے لئے کی جارہی آتشبازی کے باعث علاقہ میں پھیل گئے کثیف دھویں کی وجہ سے ریالی میں بھگدڑ مچ گئی ۔ پٹاخوں کی وجہ سے علاقہ میں بڑی دور تک دھواں پھیل گیا تھا۔ ریالی میں شامل چند گاڑیوں کو پٹاخوں سے نکلنے والی آگ بھی پکڑلی جس کی وجہ سے افرا تفری پھیل گئی۔ یہ حادثہ سے ہونے والی بھگدڑ کے باعث کئی گاڑی رانوں نے اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ پٹاخوں سے نکلنے والے کثیف دھویں میں وزیر بھی پھنس گئے تھے تاہم ان کے گن مین نے انہیں محفوظ طور پر باہر نکال لیا۔