دبئی ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایان مورگن نے یہاں آئی پی ایل 14 کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں دہلی کیپٹلز پر دلچسپ جیت کے بعد کہا کہ ہماری اننگزکے آخری چار اوورز میں کیا ہوا، ہم اس کا جائزہ لیں گے ۔اوپنرس نے ہمیں ایک شاندار آغاز دیا اور ہم آخر میں لڑکھڑاتے جیت گئے ۔ اب ہم فائنل میں ہیں۔مورگن نے میچ کے بعد کہا ہم اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ دوگیندوں پر چھ رنزبلاشبہ اس موقف میں آپ کہیں گے کہ میچ بولروں کے حق میں تھا لیکن راہول ترپاٹھی نے چھکا لگاکر ہمیں جیت دلائی۔ انہوں نے ٹیم کے لئے کئی مرتبہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑی بلاشبہ اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ڈریسنگ رو م عملہ نے ایک بہترین ماحول بنایا ہے ۔ ہمارے پاس جو ٹیم ہے ، اس سے ہمیں کافی امیدیں تھیں۔ ہمارے کوچ برینڈن میک کلم نے وینکٹیش ایئرکا دیکھا اور اس کی صلاحیت پر نظررکھی ۔ ایئرکے کھیل کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی الگ ہی وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ ہماری توجہ اب فائنل میچ کی طرف ہے ، جہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ مورگن نے کہا کہ ٹیم میچ کے آخری چار اوورز میں صرف سات رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد لڑکھڑاگئی تھی۔ وینکٹیش ایئر اور شبھمن گل کے شاندار آغاز کے بعد ہمارے لیے چیزیں آسان ہوگئیں لیکن ہم نے آخر میں بہت آسانی سے وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے ہمارے لیے راستہ مشکل ہوگیا تھا۔
اب میں خوش ہوں کہ ہم نے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ مورگن نے ایئر کے سلسلے میں کہا جو آئی پی ایل کے یو اے ای لیگ میں ٹیم کے لیے مستقل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ایئر سے اوپننگ کروانے کا فیصلہ کوچ کا تھا ۔ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہمارے لئے ہدف کو آسان بنایا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک مختلف سطح پر بیٹنگکررہے ہیں ۔ چینائی کے خلاف فائنل میں ہم چاہتے ہیں کہ وہ ایسے ہی ٹیم کے لئے تعاون کریں کیونکہ چینائی ایک مضبوط ٹیم ہے اور فائنل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔کے کے آر نے دہلی کو ایک گیند باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ، اب ان کا مقابلہ جمعہ کے روز چینائی سوپرکنگز سے ہوگا۔