Monday, June 9, 2025
Homesliderہمارے ایک بھی حکم پر عمل نہیں کیاگیا:تلنگانہ ہائی کورٹ

ہمارے ایک بھی حکم پر عمل نہیں کیاگیا:تلنگانہ ہائی کورٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ کورونا معاملات میں اس کے ایک بھی حکم پر عمل نہیں کیاگیا۔عدالت نے کہا کہ اس کے احکامات کو نظرانداز کیاگیا۔اس نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 8جون سے حکام نے ایک بھی حکم پر عمل نہیں کیا۔احکامات پر عمل کرنے میں کیوں دشواری ہورہی ہے،اس کی وجہ بتائی جائے؟عدالت نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز جاری کردہ کورونا کا میڈیا بلیٹن بھی مناسب نہیں تھا۔ اس میں بھی مناسب تفصیلات نہیں ہیں۔

ایک بھی عہدیدار ہمارے احکام پر عمل کیوں نہیں کررہاہے۔اس معاملہ میں کیا کیاجائے،کل چیف سکریٹری سے پوچھاجائے گا۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔  ہائی کورٹ کی ہدایت پر اتوار سے ریاستی حکومت کورونا کے میڈیا بلیٹن کو نئے فارمٹ میں جاری کررہی ہے۔