Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہم صرف جسپریت بمراہ پر انحصار نہیں کرسکتے: پولارڈ

ہم صرف جسپریت بمراہ پر انحصار نہیں کرسکتے: پولارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: ممبئی انڈینز کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہم صرف جسپریت بمراہ پر انحصار نہیں کرسکتے  جنہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پانچ وکٹوں کی شاندار کامیابی کے بعد پلے آف میں داخلہ لیا ، انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ کو اہم قرار دیا۔ کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے اور ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پولارڈ نے میچ کے بعد کہا کہ میں میچ کے حالات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں بہت کرکٹ دیکھتا ہوں۔ میں نے اے بی ڈی ویلیئرزکو بولڈکیا اور ان کی وکٹ حاصل کی۔ میں آخری اوور تک انتظار کرسکتا تھا لیکن ہم صرف جسپریت بمراہ پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں۔ بمراہ پورے ٹورنمنٹ میں شاندار بولنگ کررہے ہیں لیکن یہ ٹیم کھیل ہے اور ہم سب ایک ٹیم کے جذبے کے تحت کھیل رہے ہیں۔

ممبئی کے کپتان پولارڈ نے سوریا کمار یادو کی ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ وکٹیں گنوا دیں لیکن سوریا نے شاندار اننگز کھیل کر ہمیں فتح دلائی۔ تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود سوریا نے جس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی تھی وہ تصور سے بالاتر ہے ۔ حالات کچھ بھی ہوں سوریا نے بار بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر وہ مایوس ہوں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ انتخاب کے بہت قریب ہیں۔

دفاعی چمپیئن ممبئی نے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمدہ فارم میں موجود سوریا کمار یادوکی شاندار اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورکو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔