Thursday, March 28, 2024
Homesliderہندستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

ہندستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ روی چندرن اشون(22/3) کی شاندار بولنگ اور اس سے پہلے بیٹنگ میں سوریا کمار یادو کے برق رفتار61 ناٹ آؤٹ کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد ہندوستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سوپر12 کے آخری مقابلے میں زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دیکرگروپ میں پہلا مقام حاصل کیا اور اب اس کا جمعرات کو سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ گروپ ٹو کے آخری میچ میں ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو187 رنزکا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 115 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سوریاکمار نے ایک بار پھر اپنی360 ڈگری بیٹنگ سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ انہوں نے 25 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری میں61 رنز بنائے اور ہندوستان کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے اپنی آدھی ٹیم36 رنز پرگنوادی تھی لیکن راین برل (35) اور سکندر رضا(34) نے زمبابوے کی طرف سے مقابلہ کیا لیکن اس سے صرف شکست کا فرق کم ہوا۔ ہندوستان پانچ سوپر12 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پررہا جس کی بدولت سیمی فائنل میں روہت شرماکی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے ۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما (15) کی وکٹ جلد گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 46 رنز جوڑے ۔ راہول اورکوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رنزکی شراکت داری کی۔ کوہلی25 گیندوں میں صرف 26 رنز بنا سکے لیکن راہول نے ٹورنمنٹ کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے35 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے51 رنز بنائے ۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے رشبھ پنت نے تین رن بناکر راین برلے کے ہاتھوں قابل دید کیچ پر آوٹ ہوئے ۔

زمبابوے درمیانی اووروں میں کوہلی، راہول اور پنت کی وکٹوں کے ساتھ میچ میں واپسی کرتا نظر آیا لیکن سوریاکمار نے ایک بار پھر اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ سے حریف کو بے بس کردیا۔ سوریاکمار نے ایک اور تیز نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 25 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ61 رنزبنائے ۔ وہ پاکستان کے محمد رضوان (2021) کے بعد دوسرے بیٹر بھی بن گئے جنہوں نے ایک سال میں 1000 سے زیادہ ٹی 20 رنز بنائے ۔ سوریہ کمار کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اووروں میں79 رنز جوڑے اور20 اوورس میں186/5 کا اسکور بنایا۔