Thursday, April 24, 2025
Homesliderہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا ایک جامع خطے کے لیے پرعزم

ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا ایک جامع خطے کے لیے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چار رکنی اتحاد کے دو اہم اراکین آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کی میزبانی میں کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کے پہلے سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کی۔ جو بائیڈن نے ایک آزاد ، کھلے ، خوشحال اور ہند۔ بحرالکاہل خطے کے ہدف کے حصول کےلیے تعاون بڑھانے کے عزم کااظہار کیا۔

مودی نے اپنے امریکی دورے کے دوسرے دن پانچ اعلیٰ کاروباری نمائندوں سے ملاقات کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ اپنی پہلی سفارتی ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے تقریبا آدھے گھنٹے کے اجلاس  کے بعد ٹویٹ کیا کہ مودی نے موریسن کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جس کا مقصد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی اورعوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا اور مضبوط کرنا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کے علاوہ کووڈ 19 وبائی مسئلہ ، تجارت ، دفاع ، صاف توانائی اور دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ جامع اقتصادی تعاون معاہدے (سی آئی سی اے ) پر جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دسمبر 2021 تک مکمل کرنے کے اپنے ارادے کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے آزاد ، کھلے ، جامع ، خوشحال اور قواعد پر مبنی انڈین پیسفک کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے بھی عزم کا اظہارکیا۔مودی جو اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں انہوں نے اپنے اس دورہ کو کامیاب قرار دے رہے ہیں اور انہوں نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے ہونے والی ملاقاتوں کو ہندوستان کے لئے مختلف شعبوں میں ترقی کےلئے ایک نئی پہل قرار دیا ہے ۔