حیدرآباد ۔ آرمی ریکروٹمنٹ آفس سکندرآباد کے تحت ریاست کے 33 اضلاع سے ہندوستانی فوج میں امیدواروں کے تقررات کےلئے 5 سے 24 مارچ تک تلنگانہ اسپورٹس اسکول ، حکیم پیٹ میں بھرتی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اندراجات مختلف زمروں کے لئے ہوں گی جن میں سولجر ٹیکنیکل ، سولجر ٹیکنیکل (ایوی ایشن / ایمونیشن ایگزامینر) ، سولجر نرسنگ اسسٹنٹ / سولجر نرسنگ اسسٹنٹ ویٹرنری ، سولجر کلرک / اسٹور کیپر ٹیکنیکل ، سولجر جنرل ڈیوٹی اور سولجر ٹریڈسمین شامل ہیں۔
بھرتی ریلی کے لئے اندراج 19جنوری سے 17 فروری تک ہے اور صرف آن لائن درخواست دینے والے امیدوار اس میں شرکت کے اہل ہوں گے ہیں۔ داخلہ کارڈ 18 فروری کے بعد آن لائن جاری کیے جائیں گے اور ریلی سائٹ پر رپورٹنگ کی تاریخ ایڈمٹ کارڈ پر دی جائے گی اور درخواست دہندہ www.joinindianarmy.nic.in سے ایڈمٹ کارڈ کا پرنٹ آؤٹ لے سکتا ہے۔
ایک جگہ پر بڑے اجتماعات سے بچنے کے لئے امیدواروں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ مرکزی مقام کے قریبی علاقے میں چارمختلف مراکز پر ہر روز 500 کے کے درمیان افراد رجوع ہوں ۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں شرکت کے لئے امیدواروں کو ریلی ٹوکن رپورٹ سنٹروں پر جاری کیا جائے گا۔
داخلہ کارڈ جاری کرنے کے بعد رپورٹ مراکز کی تفصیلات ویب سائٹ پر علیحدہ طور پر اپ لوڈ کی جائیں گی اور امیدوار اپنے متعلقہ مراکز کی تفصیلات آرمی ریکروٹمنٹ آفس ، سکندرآباد سے یا ٹیلیفون نمبر 27740059 اور 27740205 پر معلوم کرسکتے ہیں۔بھرتی کا عمل مکمل طور پر خود کار ، منصفانہ اور شفاف ہے اور امیدواروں کو ملازمت کے نام پر دھوکہ دینے والے اداروں سے خبر دار رہنا ہوگا ۔