Thursday, April 25, 2024
Homesliderہندوستانی فٹبالر سنیل نے میسی کا ریکارڈ توڑدیا

ہندوستانی فٹبالر سنیل نے میسی کا ریکارڈ توڑدیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دوحہ : ہندوستانی فٹبال کھلاڑی سنیل چھتری نے بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول بنانے والے فعال کھلاڑیوں کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جیسا کہ چھتری نے بنگلہ دیش کے خلاف دوحہ میں منعقدہ مقابلہ میں دو گول اسکور کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی گولس کی تعداد کو 74 کرلیا ہے۔ 36 سالہ فٹبالر جنہوں نے ہندوستان کو فیفا 2022ءورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی کامیابی دلوائی ہے اور انہوں نے دو گولس اسکور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف 2-0 کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ گول بنانے والے بین الاقوامی سطح پر فعال کھلاڑیوں کی فہرست میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو 103 گولس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سنیل شاندار کامیابی کے ذریعہ سب سے زیادہ بین الاقوامی گول بنانے والوں کی فہرست میں گیارہویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وہ ہنگری کے ساندور کوکسس، جاپان کے کونیشیگ کاموٹو اور کویت کے بشرعبداللہ سے بالکل ہی پیچھے ہیں جیسا کہ مذکورہ بالا تینوں کھلاڑی 75 بین الاقوامی گولس اسکور کرچکے ہیں۔ چھتری سے صرف ایک گول کے فرق سے متحدہ عرب امارات کے علی مبخود موجود ہے جن کے نام 73 گول درج ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے ملیشیا کے خلاف گذشتہ ہفتے یہ گول اسکور کیا تھا۔

 دوسری جانب لیونل میسی گذشتہ جمعرات کو چلی کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں گول اسکور کیا تھا جو بین الاقوامی سطح پر ٹیم کا 72 واں گول ہے۔ سنیل چھتری کے شاندار مظاہروں کی بدولت ہندوستان نے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنیل چھتری کے شاندار مظاہروں کی بدولت ہندوستان کو اس ایونٹ میں 6 سال بعد پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے جوکہ یہاں جسیم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ چھتری نے اس مقابلہ کے دوران 79 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ چھتری جنہوں نے مقابلہ کا آغاز بنچ پر بیٹھ کر کیا تھا لیکن دوسرے نصف میں انہوں نے متبادل کھلاڑی عاشق کرونیان کی جانب سے ملنے والے کراس کو گول میں تبدیل کیا۔ 92منٹ کے موقع پر دوسری مرتبہ بھی ہندوستان کیلئے چھتری نے گول بنایا جیسا کہ انہوں نے سریش سنگھ کی جانب سے ملنے والی گیند کو گول میں تبدیل کیا۔

 چھتری کی جانب سے بنائے جانے والے ان دو گولس کی بدولت ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم میں ہندوستان کو 6 برسوں میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ملک سے باہر 20 برسوں میں حاصل ہونے والی پہلی کامیابی ہے۔ مقابلہ کے اختتام پر ہندوستان یقینی طور پر مہم کا شاندار طریقہ سے اختتام کیا ہے اور اسے اس ایونٹ میں بغیر کامیابی کے اختتام سے نجات بھی ملی ہے۔