Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیہندوستانی نژاد امریکیوں نے’سی اے اے‘کے خلاف مزید مظاہرے کئے

ہندوستانی نژاد امریکیوں نے’سی اے اے‘کے خلاف مزید مظاہرے کئے

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: پچھلے 9 دنوں میں تیسری بار،ہندوستانی نژاد امریکیوں نے متنازعہ شہریت ترمیم ی ایکٹ (سی اے اے) کی یہاں ہندوستانی سفارت خانے کے باہر مخالفت کی،اور الزام لگایا کہ نیا قانون ہندوستان کے سیکیولر آئین کے منافی ہے“۔دی امریکن بازار کی رپورٹ کے مطابق،ہفتہ کے روز سفارتخانے کے قریب،مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔واشنگٹن میں احتجاج کرنے والے قریب 150 افراد میں متعدد طلباء اونو جوان اور پیشہ ور افراد شامل تھے۔

نکی نائک،جو فی الحال واشنگٹن میں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”میں ایک ہندوستانی شہری ہوں اور میں ہندوستان میں پلی بڑھی ہوں،مجھے ہمیشہ اس حقیقت پر فخر رہاہے کہ ہندوستان ایک جمہوریت اور سیکیولر ملک ہے“۔ ایک اور خاتون،ملیکا شنکر نے کہا کہ،ہم اپنی عمر کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے،سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کی کو ش کر رہے تھے“۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جن لوگوں کی  پر واہ کرتے ہیں،انہیں دکھانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ صرف متحرک رہیں اور اس لمحے میں موجود رہیں“۔

دی امریکن بازار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی امریکہ کے ہندوستانی مسلمانوں کی انجمن کے صدر کلیم کا خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں مقامی ہندوستانی امریکی کمیونٹی کے رد عمل سے حوصلہ ملاہے۔خواجہ،جو 22دسمبر کو اسی مقام پر اسی طرح کے احتجاج کے منتظمین میں شامل تھے،جنہوں نے 500 سے زائد افراد کو راغب کیا تھا۔انہوں نے کہا ”لوگ مذہب کے بارے میں بات کر رہے ہیں،وہ مذہبی اختلافات کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں۔وہ ہندوستان کے آئین کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

اتوار کے روز بھی،ہندوستانی۔امریکیوں کے ایک گروپ نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اس متناژعہ فعل کے خلاف مظاہرہ کیا۔سی اے اے،جو 12 دسمبر کو نافذ کیا گیا تھا،پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دیتا ہے،جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان پہنچے تھے۔متنازعہ قانون کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں،اور بیرون ممالک میں بھی اس کے خلاف احتجاج زور پکڑ رہا ہے۔