Sunday, June 8, 2025
Homesliderہندوستانی ٹیم خطاب کی ہیٹ ٹرک کے عزائم کے ساتھ امارات پہنچی

ہندوستانی ٹیم خطاب کی ہیٹ ٹرک کے عزائم کے ساتھ امارات پہنچی

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی ۔ ایشیا کپ چوتھی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے ۔ اس کا آغاز27 اگست کو ہوگا اور فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان دوسری مرتبہ جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہندوستان نے گزشتہ دونوں ایشیا کپ 2016 اور2018 میں خطابات جیتے تھے ۔ وہ 1988، 1990/91 اور1995 میں لگاتار چمپئن رہا ہے ۔جب بھی یہ ٹورنمنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوا ہے ، ہندوستان چمپئن بنا ہے ، یعنی تین بار اس خطابات حاصل کئے ہیں ۔

ٹیم سب سے زیادہ 10 مرتبہ خطابی مقابلے میں پہنچی اور7 مرتبہ چمپئن بنی ہے ۔ ٹیم ٹورنمنٹ میں چار بار ایم ایس دھونی کی کپتانی میں اتری ہے اور دو بار چمپئن بھی بنی ۔2016 کے بعد ٹورنمنٹ ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔بنگلہ دیش میں ہندوستان فاتح رہا تھا۔ ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم نے36 میچ جیتے ہیں۔ اس معاملے میں سری لنکا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ سری لنکا نے 35 اور پاکستان نے 28 میچ جیتے ہیں۔ روہت شرما سب سے زیادہ مرتبہ ایشیا کپ کھیلنے والے ہندوستانی کھلاڑی ہیں اور یہ ان کا 7 واں سیزن ہوگا۔

قبل ازیں  ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگئی ہے اور ٹیم کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دبئی ایرپورٹ سے کچھ تصاویر سامنے آرہی ہیں جن میں رن مشین وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما، بیٹی وامیکا اور ساتھی کھلاڑی رشبھ پنت نظر آرہے ہیں۔ ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل ہندوستان کی ٹیم کے لیے اس وقت بری خبر سامنے آئی جب ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈکورونا میں مبتلا پائے گئے اور اب راہول مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے ۔

 ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہندوستان کو موجودہ سیزن جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہاہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے ۔دونوں ٹیمں آخری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میںمقابلہ کیا تھا ۔ ایشیا کپ کا فائنل11 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ میں جملہ13 میچ کھیلے جائیں گے ۔ زمبابوے کا دورہ کرنے والے دو کھلاڑی سوریہ کمار یادو اور دیپک چاہر اس ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں جو آخری ونڈے کے بعد یہاں پہنچے ۔ باقی ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے کے بعدسے آرام کر رہی تھی۔