Thursday, March 28, 2024
Homesliderہندوستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ، ہارڈک متوقع کپتان

ہندوستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ، ہارڈک متوقع کپتان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی ذلت آمیز شکست کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم  اگلے چند مہینوں میں ایک بڑی تبدیلی سے گزرے گی۔ ذرائع کے مطابق روہت شرما، ویراٹ کوہلی، دنیش کارتک ، محمد سمیع  اور روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سے آہستہ آہستہ باہر کیا جائے گا۔

اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ابھی دو سال دور ہے اور معلوم ہوا ہے کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتانی کے لیے ایک نئی ٹیم فراہم کی  جائے گی۔اس سے قبل لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے بھی کہا ہے  کہ وہ مستقبل قریب میں موجودہ ٹیم سے کچھ سبکدوشی کی توقع کر رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہا کہ وہ لائن اپ میں کئی تبدیلیوں کی توقع کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پانڈیا ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

کپتان کے طور پر اپنی پہلے امتحان  انڈین پریمیئر لیگ جیتنے کے بعد وہ ہاردک پانڈیا کو اگلے کپتان کے طور پر مضبوط دعویدار مانتے ہیں ۔ ہاردک پانڈیا یقینی طور پر مستقبل میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے اور کچھ موجودہ کھلاڑی سبکدوش  بھی ہوجائیں گے ، آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب کس کا آخری مقابلہ ہونے والا ہے ۔ گواسکر نے ان خیالات  کا اظہار اسٹار اسپورٹس پر کہا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ  کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے اوپنرز جوس بٹلر (49 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 80) اور ایلکس ہیلز (47 گیندوں  پر ناٹ آؤٹ 86) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں 169 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف 10 وکٹوں کی  کامیابی  دلوائی ۔سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم میں اب بڑے پیمانے پر تبدیلیاں یقینی تصور کی جارہی ہیں ۔