Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگہندوستانی ٹیم کا سابق کوچ تشار سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار

ہندوستانی ٹیم کا سابق کوچ تشار سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

وڈودرا: آئی پی ایل کی کامیابی نے جہاں دنیا بھرمیں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ہیں وہیں تنازعات اور سٹہ بازی نے اسے داغ دار بھی کیاہے اور اب تو سابق کوچ کی سٹہ بازی میں گرفتاری نے ہندوستانی کرکٹ کو مزید داغ دار کردیا ہے۔

گجرات پولیس نے ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ تشاراروٹھے کو آئی پی ایل میچوں پر سٹہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سابق کوچ تشار اروٹھے وڈودرا کے نامی الکاپوری کیفے میں بیٹھ کر میچ پر پیسہ لگا رہے تھے۔ پولیس نے سابق کوچ تشار اروٹھے سمیت 18 افراد کو آئی پی ایل پر سٹہ کھیلتے ہوئے پکڑا ہے۔وڈودرا پولیس کے بموجب انہیں خبر ملی تھی نامی الکاپوری کیفے میں بیٹھ کر کچھ لوگ آئی پی ایل میچوں پر سٹہ لگا رہے ہیں، جس کے بعد تقریباً 40 افراد کی ایک ٹیم نے اس کیفے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو الگ الگ کمرے میں کئی لوگ ملے، ان میں سے ایک سے پوچھ گچھ کی گئی تو یہ سامنے آیا کی گرفتار ملزمان میں سے ایک ٹیم کا سابق کوچ تشار اروٹھے ہیں۔

گرفتار شدہ افراد کے قبضہ سے 21 موبائیل فونس ،14.39 لاکھ روپئے نقد ،9 گاڑیاں اور ایک پراجکٹرضبط کرلیا ہے۔ یہ افراد دہلی کیاپٹلس اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے پر سٹہ بازی کررہے تھے۔
ہندوستانی کرکٹ کے سابق کوچ تشار اروٹھے حالیہ دنوں میں بھی تنازعات میں رہے ہیں نیز ان کا ٹیم کی کچھ اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ اختلافات ہو گئے تھے اور انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ ٹیم کی کئی کھلاڑی تشارکے ٹریننگ کے طریقے کی مخالفت کر رہی تھیں۔