Monday, April 21, 2025
Homesliderہندوستانی کرکٹ ٹیم کا سڈنی میں قرنطینہ ممکن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا سڈنی میں قرنطینہ ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی: سڈنی اور کینبرا اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہندوستان کی محدود اوور سیریز کی میزبانی کے لئے ممکنہ مقامات کے طور پر ابھر رہے ہیں کیونکہ ہندوستانی ٹیم ابتدائی طور پر برسبین میں اترنے والی تھی لیکن بظاہر کوئینز لینڈ کے ریاستی صحت کے حکام 14 دن کے قرنطینہ کی مدت کے دوران مہمان ٹیم کو ٹرینگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق سڈنی ہندوستانی ٹیم کی داخلی بندرگاہ کے طور پر ابھر سکتا ہے اور یہ شہر انہیں اپنے قرنطینہ کے دوران تربیت دینے کی اجازت دے سکتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سڈنی تین ٹی ٹونٹی اور تین ونڈے مقابلوں میں سے چار کی میزبانی کرسکتا ہے جبکہ کینبرا کی مانوکا اوول دو مقابلوں کی میزبانی کرسکتا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کی ریاست کھیل کے وزیر اسٹورٹ آئرس نے تصدیق کی کہ انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیائی ٹیم کو بھی لازمی قرنطینہ کے ساتھ ٹریننگ کی بھی اجازت دینے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

آئرس نے کرکٹ ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی میں آسٹریلیائی کرکٹرزکو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے قرنطینہ اور وطن واپسی کے بارے میں نیوساؤتھ ویلز حکومت سے رجوع کیا ہے۔اس تجویز کا فی الحال صحت اور پولیس سمیت این ایس ڈبلیو حکام کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ ہندوستانی دورے کے لئے شیڈول کا تعین کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ قرنطینہ تجویز کے ہمارے جائزے کو متاثر نہیں کرے گا۔اگر سی اے اور این ایس ڈبلیو ریاستی حکومت کسی معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے منظوری کے لئے ایک نظر ثانی شدہ منصوبہ پیش کیا جائے گا۔