Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیہندوستان آ ج پہلے رافیل طیارے کے استقبال کےلئے تیار

ہندوستان آ ج پہلے رافیل طیارے کے استقبال کےلئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ عام انتخابات 2019 میں کانگریس نے جس تنازعہ کو اپنا انتخابی موضوع بنایا تھا اب وہ موضوع پھر ایک مرتبہ زیر بحث آنے لگا ہے جیساکہ آج ہندوستان اپنا پہلا رافیل طیارہ حاصل کرے گا ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ہندوستان کو ملنے والاپہلا رافیل طیارہ حاصل کریں گے ۔ وزیر دفاع آج اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلی کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ آج ہندوستان میں وجے دشمی بھی ہے اور یوم فضائیہ بھی  اس تناظر میں یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔

 راجناتھ سنگھ پیرس میں فرانس کے صدر ایمونوئل مینکرو کے ساتھ اجلاس  کریں گے ۔ امید ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔راجناتھ سنگھ بعد فرانسیسی بندر گاہ شہر بورڈوکس جائیں گے جہاں وہ ایک تقریب میں پہلا رافیل طیارہ حاصل کریں گے ۔ اس تقریب میں پارلی اور رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی دسالٹ ایوی ایشن کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود رہیں گے ۔ عہدیداروں کے مطابق طیارہ حاصل کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ دسہرے کے موقع پر شستر پوجا کریں گے  اور پھرطیارہ میں اڑان بھریں گے ۔

ہندوستان نے تقریبا 59000 کروڑ روپے میں 36 رافیل لڑاکو طیارے خریدنے کیلئے ستمبر 2016 میں فرانس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ طیارے کا پہلا اسکواڈرن امبالہ ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات کیا جائے گا جو ہندوستانی فضائیہ کے اسٹریٹجک طور پر بہت اہم مراکز میں سے ایک ماناجاتا ہے ۔ یہ مرکز ہندوستان پاکستان سرحد سے قریب 220 کلو میٹر دور ہے ۔ رافیل کا دوسرا سکواڈرن مغربی بنگال میں ہوشی مارا اڈے پر تعینات کیا جائے گا ۔