Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںہندوستان دنیاکا عصمت دری کا دارالحکومت بن گیا ہے: راہل گاندھی

ہندوستان دنیاکا عصمت دری کا دارالحکومت بن گیا ہے: راہل گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

وایاناڈ: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر آعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملک میں موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ ہندوستان دنیاکا عصمت دری کا دارالحکومت بن گیا ہے۔اپنے انتخابی حلقہ ویاناڈ کے دورے کے تیسرے و آخری دن ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر حملوں کی متعدد اطلاعات سنگین اور تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”بیرونی ممالک یہ پوچھ رہے ہیں کہ ہندوستان میں خواتین اور بچے محفوظ کیوں نہیں ہیں۔یہاں تک کہ رکن اسمبلی بھی اتر پردیش میں عصمت دری کے معاملہ میں ملوث ہے،تب بھی وزیر آعظم نے اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا ہے۔اور آج صورتحال ایسی ہے کہ ہندوستان دنیا کا عصمت دری کCongressا دارالحکومت بن گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا ”آپ نے دیکھا ہوگا کہ ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے،خواتین کے خلاف بڑھے ہیں۔ہر روز ہم پڑھتے ہیں کہ خواتین کے خلاف عصمت دری،چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔

راہل گاندھی نے مودی کو نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک پرایک ایسے شخص کی حکومت ہے،جو تشدد اور ملک کو تقسیم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔اقلیتوں کے خلاف تشدد اور نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔دلتوں کے خلاف تشدد اور مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ”ملک میں قیادت کی ناکامی ہے“۔