Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستان سے امارات جانے والے مسافروں کی تعداد میں حوصلہ افزا اضافہ

ہندوستان سے امارات جانے والے مسافروں کی تعداد میں حوصلہ افزا اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: سفارتی مشن کے ایک عہدیدار کے علاوہ ٹریول ایجنٹوں کے بموجب متحدہ عرب امارات کو حال ہی میں ہندوستان سے مسافروں کا مستقل بہاؤ مل رہا ہے ، جس سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر آہستہ آہستہ معمول پر آرہا ہے۔

دبئی میں قونصل جنرل آف انڈیا کے پریس ، اطلاعات اور ثقافت کے قونصل نیرج اگروال نے کہا کہ ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے باشندے اب آسانی سے واپسی کی منظوری لے رہے ہیں۔ وزٹ ویزا رکھنے والے دوسرے مسافر بھی بغیر کسی مسئلے کے پرواز کررہے ہیں۔

اگروال نے عرب میڈیا سے کہا ہے کہ جو کچھ ہم نے پچھلے دو تین ہفتوں میں دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مستقل آمد ہورہی ہے ۔ پروازیں اچھے سامان اور مسافروں کی بہتر تعداد کے ساتھ آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک خصوصی راستہ تشکیل دیا گیا ہے ، اس کے بعد ہی 70 سے 80 ہزار ہندوستانی باشندے پہلے ہی ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔ دریں اثنا درست اعدادوشمار دونوں ممالک میں امیگریشن حکام کے پاس دستیاب ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی عوام  اخراجات ، گھر واپسی کے سفر کے بارے میں محتاط ہیں۔ اگروال نے کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات سے ہندوستان جانے کا مطالبہ بہت زیادہ نہیں ہے۔جبکہ ہندوستانی اور متحدہ عرب امارات کے دونوں کیریئر پر روزانہ 8 سے 9 ہزارنشستیں دستیاب ہوتی ہیں جس کی وجہ سے تقریبا 3ہزار مسافر روزانہ ہندوستان جاتے ہیں ۔