Sunday, May 11, 2025
Homesliderہندوستان میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا کی شرح...

ہندوستان میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا کی شرح ایک فیصد سے تجاوز

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان  میں دو ماہ سے زیادہ کے بعد کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔پیر کی صبح 8 بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ۔19 کے 3157 نئے مریض سامنے آنے سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4,30,82,345 ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں ایک دن میں انفیکشن سے مزید 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,23,869 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی اور 1.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 27 فروری کو انفیکشن کی شرح 1.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.70 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19,500 ہو گئی ہے، جو کہ جملہ  مریض کا 0.05 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 408 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.74 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک جملہ 4,25,38,976 لوگ انفیکشن سے صحت یاب  ہو چکے ہیں اور کووڈ19 سے اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 189.23 کروڑ سے زیادہ انسداد کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفیکشن کے کل مریض 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ مریض ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ گزشتہ سال 4 مئی کو متاثرہ افراد کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تعداد 30 ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سال 26 جنوری کو مریض چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔