نئی دہلی۔ ہندوستان میں بیشتر علاقوں میں کورونا کا بحران اپنا زور توڑ ہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38353 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ رہنے سے شفایابی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد ہوگئی ہے ۔ ملک میں 41 لاکھ 38 ہزار 646 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 51 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار 524 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38353 نئے معاملے سامنے آ نے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 ہوگئے ہیں ۔ اس دوران 40 ہزار 13 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی جملہ تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار 981 ہو گئی ہے ۔ فعال مریض 2157 کم ہو کر تین لاکھ 86 ہزار 351 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 497 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 179 ہوگئی ہے ۔
ملک میں فعال مریضوں کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2248 کم ہوکر 69565 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 7720 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحت مند لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6159676 ہوگئی ہے ، جبکہ 137 مریضوں کی موت کے باعث اموات کااعدادوشماربڑھکر 134201 ہوگئی ہے ۔
ہندوستان کی دوسری متاثرہ ریاست کیرالہ میں اس دوران فعال مریضوں میں نئے 2474 اضافہ کے بعد یہ تعداد بڑھ کر172505 ہو گئی ہے اور 18493مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3396184 ہو گئی ہے ، جبکہ 152 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 18004 ہو گئی ہے ۔